ریاض،21اپریل(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر محنت نے بڑے خریداری مراکز (شاپنگ مالز) میں ملازمتیں صرف سعودی شہریوں کو دینے کا حکم جاری کیا ہے۔اس وقت ان مراکز میں پرچون کے شعبے (ریٹیل سیکٹر) میں کام کرنے والے ہر پانچ ملازمین میں سے صرف ایک سعودی ہے۔
سعودی عرب میں بتدریج مختلف شعبوں میں غیرملکیوں کے لیے ملازمت کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔سعودی مملکت میں مقیم
غیرملکی تارکین وطن کا کل آبادی کا ایک تہائی ہیں۔ سعودی حکومت اپنی نوجوان آبادی میں بے روزگاری کی شرح کم کرنے کے لیے اب انھیں ملازمتوں میں ترجیح دے رہی ہے۔
سعودی وزیر محنت اور سماجی ترقی نے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔اس میں شاپنگ مالز کی تعریف 146146 بند تجارتی مراکز145145 کے طور پر کی گئی ہے لیکن اس میں اس حکم پر عمل درآمد کا کوئی نظام الاوقات نہیں دیا گیا اور نہ متاثر ہونے والی ملازمتوں کی تعداد بتائی گئی ہے۔